ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز، جرمنی اور بھارت کوارٹر فائنل میں داخل

ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز، جرمنی اور بھارت کوارٹر فائنل میں داخل

جوہانسبرگ(اے پی پی) ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں جرمنی، بھارت، ارجنٹائن، امریکا، جاپان، آئرلینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق خواتین عالمی کپ کا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جاری ہے۔ پول اے میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے جاپان کو بآسانی 3-0 سے شکست دی۔ انگلینڈ نے آئرلینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ جنوبی افریقہ نے امریکا کو 3-2 سے شکست دی جبکہ ارجنٹائن نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے زیر کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی