ویمنز ایشین بیس بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز 23 جولائی کو ہوں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمنز ایشین بیس بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز 23 جولائی کو ہوں گے۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ہوں گے۔ ٹرائلز کے لئے قائم سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کرنل صدف ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں جمیل کامران، مصدق حنیف، باسط مرتضی اور طارق ندیم شامل ہیں۔ ویمنز ایشین بیس بال چیمپئن شپ رواں سال ہانگ کانگ میں ہوگی۔