ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی ٹورنامنٹ پاک وطن کلب نے جیت لیا
فیصل آباد (آئی این پی )ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل پاک وطن کبڈی کلب 204ر۔ب نے جیت لیا مانانوالہ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی پہلا سیمی فائنل گیلانی کلب اور پاک وطن کلب کے درمیان ہوا جوکہ بدنظمی کاشکار ہوگیا اس میچ میں گیلانی کلب کو 14کے مقابلہ میں 21پوائنٹ سے سبقت حاصل تھی گیلانی کلب کے کھلاڑیوں نے مولوی اللہ دتہ کبڈی کوچ کی قیادت میں میچ کابائیکاٹ کردیا۔ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ، انٹرنیشنل ریفری بابر شیخ، رانا جاوید، رانا عبدالجبار ، مقصود بٹ نے سرانجام دیئے ۔ مہمان خصوصی شہباز اعوان ایڈووکیٹ اوررانا شکیل نے انعامات تقسیم کیے ۔ رانا اکرم جگا، بلال عمران مانا، بلاڈوگرٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ۔