لاڑکانہ میں چار دن پہلے لاپتہ ہونے والے ایڈوکیٹ کی بوری بند لاش برآمد

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاڑکانہ میں چار دن پہلے لاپتہ ہونے والے ایڈوکیٹ کی بوری بند لاش برآمدہوئی ہے ، گذشتہ روز مقامی اسکول سے موٹر سائیکل برآمد کر کے پولیس نے اسکول کے چوکیدار کو حراست میں لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں بقاپور تھانے کے حدود سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر چانڈکا ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ لاش کی شناخت ایڈووکیٹ نیاز حسین کھاوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ایڈوکیٹ نیاز کھاوڑ 4 روز سے لاپتہ تھا۔
شہر قائدمیں پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
گذشتہ روز گمشدہ ایڈوکیٹ کی موٹرسائیکل شیخ زید پرائمری اسکول سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد رحمت پور پولیس نے اسکول کے چوکیدار صدو اوڈہانو کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی۔نجی ٹی وی چینل ’اب تک‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایڈوکیٹ نیاز کھاوڑ کو ان کے دوستوں نے ہی فون کر کے شیخ زید پرائمری اسکول بلایا تھا، جہاں پر رات بھر انہیں باندھ کر صبح کسی اور جگہ منتقل کیا گیا تھا۔