آج کا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کیسا رہے گا؟
آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل
18 جولائی منگل۔ کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزامجی سے کام لیں۔کیرئیر میں ترقی کا رجحان ہوگا۔
برج ثور
18 جولائی منگل۔ آج خود کو دوسروں سے نمایاں اور منوانے کی دُھن ذہن پر سوار رہے گی کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں‘ زبان کی مٹھاس سے ہی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
برج جوزا
18 جولائی منگل۔ آج ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔کسی پرانے قریبی دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال کچھ وقت کیلئے ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔
برج سرطان
18 جولائی منگل۔ کسی دوست یا رشتہ دارکی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔
برج اسد
18 جولائی منگل۔ کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔
برج سنبلہ
18 جولائی منگل۔ کافی دِنوں سے چلنے والے اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔
برج میزان
18 جولائی منگل۔ روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کے ساتھ روحانی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔
برج عقرب
18 جولائی منگل۔ کسی اہم گھریلو معاملے پر غور و فکر ہو سکے گا۔ بزرگوں کا تعاون و مشورہ مفید رہے گا۔ ترقی و خوشحالی کا عنصر غالب رہے گا۔بیرون ملک جانے کا پروگرام اچانک کسی خبر کی وجہ سے ملتوی ہو سکتا ہے۔
برج قوس
18 جولائی منگل۔ رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی دینی تنظیم میں شمولیت اختیار کر سکیں جو کہ آپ کی طبعی طبیعت کے عین مطابق ہوگی ۔ حلقہ احباب وسیع ہوگا۔
برج جدی
18 جولائی منگل۔ آج زیادہ تر رجحان تعلیمی سرگرمیوں کی طرف رہےگا۔ حاسد اور دشمنوں کی جانب سے بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔
برج دلو
18 جولائی منگل۔ مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ شریک حیات کی صحت کوبھی نظر انداز نہ کریں۔
برج حوت
18 جولائی منگل۔ ماتحت عملے سے ہوشیار رہیں آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آج آپ کو کسی قریبی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے۔

مزید :

ہاروسکوپ -