پاکستان کونسل آن چائنہ کاسی پیک کے مسقبل اور متوقع چیلنجز کے حوالے سے سالانہ فورم19 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان کونسل آن چائنہ کاسی پیک کے مسقبل اور متوقع چیلنجز کے حوالے سے سالانہ ...

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کونسل آن چائنہ کی جانب سے چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے مسقبل اور متوقع چیلنجز کے حوالے سے سالانہ فورم کا انعقاد 19 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائیگا۔ اس فورم کے مہمانان خصوصی قائم مقام چینی سفیر لی جیان زاؤ اور پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ہونگی۔پاکستان کونسل آن چائنہ کے ڈائریکٹر سردار ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ غور کرنا ہے کہ کس طرح پاکستان چین کی جانب سے شروع کیے گئے اس معاشی راہداری کے منصوبے سے بہتر طور پر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فورمز اور دیگر طریقوں سے پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات کا تحفظ پاکستان کونسل آن چائنہ کا بنیادی مقصد ہے ۔ ایسے فورمز کے ذریعے معاشی راہداری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈے کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان کونسل آن چائنہ ایک غیر سرکاری تھنک ٹینک ہے جو کہ معاشی راہداری منصوبہ شروع ہونے سے ایک سال قبل 2012 میں بنایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد خطے کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پاک چین تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

مزید : کامرس