سی پیک سے پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا : وزیر صنعت پنجاب

سی پیک سے پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا : وزیر صنعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علاؤالدین نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے ،سی پیک کے اثرات دیرپااورمستقل ہیں، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے، جس میں اربوں ڈالر توانائی ، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں کے منصوبوں میں لگ رہے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کو محکمہ انڈسٹری کے کمیٹی روم میں ستمبر2017 میں متوقع چائنہ کے دورے کے حوالے سے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا،اس موقع پر سی ای او پی بی آئی ٹی جہانزیب برانہ،ڈائریکٹر پی بی آئی ٹی سہیل قادری،ڈپٹی سیکرٹری انویسٹمنٹ عبدالمعید،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس میڈم رافیعہ و دیگر متعلقہ افراد موجود تھے،صوبائی وزیر نے کہا کہ ستمبر 2017 ء میں چائنہ کے شہر چنگڈو میں ویسٹرن چائنہ انٹر نیشنل فیئر امپورٹ اینڈایکسپورٹ ایکسپو نمائش منعقد ہونے جا رہی ہے اور چائنہ کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب ۱شہباز شریف کو خصوصی دعوت دی گئی ہے کہ وہ وہاں اپنے تجارتی وفد کے ہمراہ اس نمائش کا حصہ بنیں
،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اورچینی کمپنیوں کے مابین بڑھتا ہوا تعاون پاکستان اورچین کے اقتصادی تعاون میں فروغ کا باعث بن رہا ہے، پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو شفافیت اورتیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے تجارت پیشہ لوگوں سے ملکر ایک لسٹ تیار کی جائے اور اس نمائش میں شرکت یقینی بنا ئی جائے تاکہ ایسے نادر موقع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جائے اور چائنہ کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -