پاکستان کی خواتین میں بہت پو ٹینشل موجو د ہے: ماہرین

پاکستان کی خواتین میں بہت پو ٹینشل موجو د ہے: ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کی خواتین میں بہت پو ٹینشل موجو د ہے جو ملکی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں اشیاء ایکسپورٹ کر کے ملک کے لیے کثیر ذرمبادلہ کماسکتی ہیں ۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کاروباری خواتین کو اہمیت دے ٹیکسوں سمیت برآمدی طریقہ کار میں آسانی کے لیے وزارت تجارت ریلیف دے ۔ویمن چیمبر لاہور ڈویژن خواتین میں کاروباری آگاہی اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ویمن انٹر پینور ز کو علمی تجارتی میلوں اورنمائشوں میں حصہ لینے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر ے ۔ان خیالات کا اظہار لاہو ر چیمبر میں گزشتہ روزمقررین نے ٹی ڈیپ اور ویمن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام "خواتین کو برآمدی طریقہ کار میں شعور اور ادائیگی کی آگاہی کے لیے" منعقدہ سمینار میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ٹر یڈ ڈویلپمنٹ آف پاکستان کی ڈپٹی ڈائر یکٹر نادیہ فاروقی ، ویمن چیمبر آف کامرس لاہور ڈیژن کی صدر شازیہ سلیمان ، اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے مس سو نل ، ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم ایف بی آر ثاقب رحمن ،سمیڈا کی تر جمان مس تانیہ ،سابق صدور ویمن چیمبرز ، ڈاکٹر شہلا جاوید ، قیصرہ شیخ ، شازیہ بخاری ، تہمینہ بخاری ، مریم اعجاز ، شہلا حامد ، مریم علوی،ای سی ممبرشائستہ ریاض سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری خواتین کی کثیرتعداد موجو د تھی ۔ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی صدر شازیہ سلیمان نے اپنے خطاب میں کاروباری خواتین کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری خواتین بے حد ذہین اور ہنر مند ہیں جس کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے کی ضررورت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروبار میں آسانی کے لیے خواتین کو ریلیف دے کیونکہ فیشن ،گارمنٹس اور جیولری میں ہماری خواتین بہت آگے ہیں جو ملک کے لیے کثیر ذرمبادلہ کماسکتی ہیں۔ٹی ڈیپ کی ڈپٹی ڈائریکٹر نادیہ فاروقی نے کہا کہ ہماری خواتین میں بہت پو ٹینشل موجو د ہے جس کے لیے ٹی ڈیپ خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ انٹرنیشنل نمائشوں میں پاکستان کی کاروباری خواتین کے سٹالز بھی لگوائے جارہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کی مس سو نل نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کاروباری خواتین کو آسان شرائط پر قر ضے دے رہا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم ثاقب رحمن نے برآمدی کاروبار میں ٹیکسز نظام کے طریقہ کاراور ٹیکسز نظام پر روشنی ڈالی۔

مزید :

کامرس -