مانگا منڈی،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2 بچوں کی ماں سپر دخاک

مانگا منڈی،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2 بچوں کی ماں سپر دخاک

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) چنگ چی رکشہ والا مانگا منڈی سے سواریاں اٹھا کر تالاب سرائے گاؤں کی طرف جا رہا تھا، نواحی گاؤں پیر والا واڑہ سے15سالہ نوجوان محمد شعیب ملک اپنے ہمسائے محمد رفیق سیال کی بیوی حفیضاں بی بی کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر مانگا منڈی کی طرف آ رہا تھا ، چنگ چی رکشہ کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2بچوں کی ماں 35سالہ خاتون حفیضاں زوزجہ محمد رفیق سیال موقع پر جان بحق ہو گئی ۔

موٹر سائیکل سوارمحمد شعیب کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور رکشہ ڈرائیور مانگا منڈی محلہ توحید آباد کا رہائشی صابر علی شیدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122مانگا منڈی کے انچارج محمد ارشد حادثے کی خبر سن کر پورے عملہ کو اور 1122کی گاڑیاں لیکر موقع پر پہنچ گئے زخمیوں ریسکیو کی گاڑی کے ذریعے ہسپتال پہنچایا دیا تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ضروری کاروائی کرکے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ۔

مزید : علاقائی