گردہ سکینڈل کیس کے مبینہ سہولت کار کی ضمانت کی درخواست پر نوٹس

گردہ سکینڈل کیس کے مبینہ سہولت کار کی ضمانت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل کے سہولت کار کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19جولائی کو ریکارڈ سمیت بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم فضائل اشفاق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم فضائل اشفاق کو گردہ سکینڈل کے مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا ہے جبکہ ملزم مقدمہ میں نامزدہی نہیں ہے اور نہ ملزم کو جائے وقوعہ ہی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گردہ سکینڈل

مزید : علاقائی