نواز شریف کو مفاد پرست ٹولہ اقتدار سے الگ نہیں کر سکتا، راشد بشیر سیال

نواز شریف کو مفاد پرست ٹولہ اقتدار سے الگ نہیں کر سکتا، راشد بشیر سیال

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن) کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مفاد پرست ٹولہ اقتدار سے الگ نہیں کر سکتا۔عوام کے قیمتی ووٹو ں کو اس مرتبہ ضائع نہیں ہونے دینگے۔اپوزیشن جماعتیں استعفے کی بھیک مانگنا چھوڑ دیں اور الیکشن کا انتظار کریں۔جو لوگ عام انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل نہیں کر سکتے وہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اب کی مرتبہ جمہوریت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راشد بشیر سیال نے مزید کہا پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے آچکا ہے دونوں سیاسی پارٹیاں حکومت کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔لیکن کرپٹ مافیا کا ٹولہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف جو پلائنگ کرنا چاہتا ہے کرلے مسلم لیگ(ن) کے کارکن اپنی قیادت کا دفاع کرنا اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔نواز شریف کل،آج اور پرسوں بھی وزیر اعظم رہیں گے۔

مزید : عالمی منظر