پاکستان بیت المال غریبوں کی خدمت کا فریضہ احسن انداز میں انجام دے رہا ہے،ترجمان

پاکستان بیت المال غریبوں کی خدمت کا فریضہ احسن انداز میں انجام دے رہا ...

لاہور (پ ر) پاکستان بیت المال غریب و نادار بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ انتہائی احسن انداز میں انجام دے رہا ہے۔ پاکستان بیت المال کے زیر انتظام نادار و غریب افراد کو معاشرے کا فعال و کارآمد شہری بنانے کے لئے مخیر حضرات کے تعاون سے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، پاکستان بیت المال کے قیام کا مقصد غربا و مستحقین کو بلاتفریق بنیادی ضروریات اور میڈیکل کی مفت سہولت کے علاوہ مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ یہ بات پاکستان بیت المال کے ترجمان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بیت المال اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ وطن عزیز میں خواتین کو مضبوط اور خود انحصار بنا کر ترقی کی منزلیں طے کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مضبوط اور خودانحصار ی کے پیش نظر ملک بھر میں 160 ویمن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جس میں کمپیوٹر کورسز، بیوٹیشن کورسز، گرافک، ڈیزائننگ، کوکنگ کلاسز سمیت دیگر ووکیشنلز کورسز اور تربیتی کورسز کراوئے جا رہے ہیں ۔

جس کا مقصد خواتین کو باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں۔ علاوہ ازیں ان سنٹرز میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ سلائی، کڑھائی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام 158 چائلڈ لیبر سکولز، دستکاری سکولز، ووکیشنل انسٹیٹیوٹس، چائلڈ لیبر، سویٹ ہومز، سلائی کڑھائی سنٹرز سمیت دیگر تربیتی سنٹرز کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد غریب افراد کو تربیت دے کر ملکی دھارے میں شامل کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4