جاپان میں سونامی سے تباہ شدہ ساحل کو دوبارہ کھول دیا گیا

جاپان میں سونامی سے تباہ شدہ ساحل کو دوبارہ کھول دیا گیا

ٹوکیو(این این آئی)شمال مشرقی جاپان میں2011 ء کی سونامی اور زلزلے سے تباہ ہو جانے والے ساحل کو پہلی مرتبہ عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق میاگی پریفیکچر میں شی چی گاہاما قصبے کے شوبویتا ساحل میں سمندر کے پشتوں کی تعمیر کے کام میں پیشرفت کے بعد گزشتہ روز اسے عوام کے لئے کھول دیا گیا۔جہاں لوگ تیراکی اور سورج کی کرنوں سے لطف اندوز ہوئے۔

مقامی بلدیہ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جیسے جیسے یہاں سانحے کے بعد بحالی آئے گی اس قصبے میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

مزید : عالمی منظر