ہر وقت اے سی میں رہنے والا آدمی کئی طرح کے انفیکشن کا شکار ہو سکتا،ڈاکٹر

ہر وقت اے سی میں رہنے والا آدمی کئی طرح کے انفیکشن کا شکار ہو سکتا،ڈاکٹر
 ہر وقت اے سی میں رہنے والا آدمی کئی طرح کے انفیکشن کا شکار ہو سکتا،ڈاکٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں کے موسم میں اے سی کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے۔ جو شخص اس کا خرچ برداشت کر سکتا ہے وہ ہرگز اس کے بغیر نہیں رہتا، لیکن اب متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے اے سی کا ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ لوگ ہمہ وقت اے سی میں رہنے سے خوفزدہ ہو جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’’ہر وقت اے سی میں رہنے سے آدمی کو کئی طرح کی انفیکشن اورخطرناک امراض لاحق ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر اگر اے سی کی صفائی وغیرہ کا خیال نہ رکھا جائے تو صورتحال بہت زیادہ سنگین ہو جاتی ہے۔‘‘یونیورسل ہسپتال کے ڈاکٹر جمی جوزف کا کہنا تھا کہ ’’اے سی چونکہ ہوا سے نمی ختم کر دیتا ہے چنانچہ اس سے خشک سرد ہوا کئی طرح کے انفیکشنز کا باعث بنتی ہے۔ اس سے کئی طرح کے امراض میں مبتلا افراد کا مرض شدید ہوجاتا ہے۔ بالخصوص نظام تنفس اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کی تکلیف بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔اے سی لوگوں میں بدترین تھکاوٹ کا باعث بھی بنتا ہے۔‘‘برجیل ہسپتال کے ڈاکٹر تریلوک چند کا بھی کہنا تھا کہ ’’دمہ اور ٹی بی کے مریضوں کو اے سی میں زیادہ دیر نہیں رہنا چاہیے۔
کیونکہ اس سے ان کے مرض میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صحت مند لوگ بھی اگر اے سی میں ہمہ وقت رہیں تو انہیں کئی طرح کے انفیکشنز لاحق ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔‘‘