مغربی کنارہ ، رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی جاں بحق

مغربی کنارہ ، رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ مذکورہ فلسطینی مغربی کنارے میں فائرنگ کے ذریعے دو حملوں میں ملوث تھا۔ ترجمان کے مطابق مقتول نے اپنا تعاقب کرنے والے پولیس اور فوجی اہل کاروں پر فائرنگ کی۔فلسطینی ذمے داران کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔یہ واقعہ مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے قریب واقع گاؤں النبی صالح میں پیش آیا۔ اس دوران کسی اسرائیلی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

عالمی منظر -