ہائیکورٹ ،این جی او تانگ وسیب کیخلاف ایف آئی آر کی نقل طلب

ہائیکورٹ ،این جی او تانگ وسیب کیخلاف ایف آئی آر کی نقل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے این جی او تانگ وسیب کی سرگرمیوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر ایف آئی آر کی نقل طلب کر لی ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے تانگ وسیب این جی او کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کام کرنے کی اجازت دینے کے بجائے این جی او کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم صادر کیا جائے۔عدالت نے این جی او پر پابندی پر قانونی بحث کے لئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ ایف آئی آر کی نقل طلب کرلی ہے ۔
این جی او

مزید :

علاقائی -