توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری وزارت مذہبی امور کونوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدالتی حکم کے باوجود حج وعمرہ کوٹہ کے حوالے سے زیرالتوا عرضداشت کا فیصلہ نہ کرنے پرلاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری وزارت مذہبی امور خالد مسعود کونوٹس جاری کرتے ہوئے 19جولائی کوجواب طلب کرلیاہے۔ جسٹس شاہد کریم نے نیشنل ائیرایکسپریس کے سی ای او مسعود صادق کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزارکمپنی کو میرٹ پرپورا اترنے کے باوجود حج و عمرہ کاکوٹہ الاٹ نہیں کیاجارہا ، عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک سیکرٹری وزارت مذہبی امورنے حج وعمرہ کا مطلوبہ کوٹہ دینے کے حوالے سے زیرالتواء عرضداشت پرفیصلہ نہیں کیا۔
وزارت