وائس چانسلر یو ایچ ایس کی تعیناتی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل ملک اویس خالد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے قائم کمیٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین کو شامل نہیں کیا گیا۔
درخواست