رنگ روڈ منصوبہ کھٹائی کا شکار ، عدالت عالیہ کا بحریہ ٹاؤن کے حق میں عبو ری حکم امتناعی

رنگ روڈ منصوبہ کھٹائی کا شکار ، عدالت عالیہ کا بحریہ ٹاؤن کے حق میں عبو ری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پربحریہ ٹاؤن کے حق میں عبوری حکم امتناعی جاری کردیا ہے جس کے باعث رنگ روڈپی ایس ایل تھری منصوبے کی تعمیرایک مرتبہ پھر التواء کا شکارہوگی ہے۔ فاضل بنچ نے رنگ روڈ اتھارٹی کو بحریہ ٹاؤن کی حدودمیں منصوبے کی زد میں آنے والی تعمیرات کو تاحکم ثانی گرانے سے روکتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا ہے ۔ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کارنگ روڈ پی ایس ایل تھری کی تعمیر کی اجازت دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،درخواست گزار نے یہ اعتراض اٹھایاکہ رنگ روڈ منصوبے کے لئے اراضی کو ہنگامی بنیادوں پر ایکوائر کرنے کا اقدام قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔
حکم امتناعی

مزید :

علاقائی -