راوی ٹاؤن ، غیر قانونی تعمیراتی کیخلاف کریک ٖڈاؤن کا فیصلہ

راوی ٹاؤن ، غیر قانونی تعمیراتی کیخلاف کریک ٖڈاؤن کا فیصلہ

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) ڈپٹی میئر وسیم قادر کی ٹی ایم او ملک ابرار اور بلڈنگ انسپکٹرز کے ساتھ میٹنگ،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق راوی ٹاون میں ڈپٹی میئر وسیم قادر نے بلڈنگ انسپکٹر سہیل پرویز،عاطف رشید،وقاص احمد جاوید اورطارق کو شاہدرہ میں قائم کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر ٹی ایم او ملک ابرار کو مین شاہراہ کے قریب تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وسیم قادر کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اْن کی اولین ترجیح ہے اور انہیں مسائل کو حل کرنے کے لیے وہ روزانہ راوی ٹاون کے دفترمیں بیٹھتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1