جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلافآپریشن،گھر مسمار

جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلافآپریشن،گھر مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ،نمائندہ پاکستان)ایل ڈی اے کا جوہرٹاؤن کے مختلف بلاک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ایل ڈی اے نے پلاٹس میں غیرقانونی طورپرتعمیرکیے جانے والے گھروں کو مسمار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن سٹیٹ آفیسرمحمد صابر اور انفورسمنٹ انسپکٹر رفیق گجراورمنورکی سربراہی میں کیا گیا ،آپریشن جوہرٹاؤن کیایل بلاک،آرٹو بلاک ،ایچ تھری بلاک ،جے بلاک سمیت بارہ پلاٹس میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ گروپ کے خلاف کیا گیا،آرٹومیں پلاٹ نمبر پانچ سو دس،ایل بلاک کے دو سو بائیس ،سات سو تئیس جبکہ جے بلاک کے پلاٹ نمبر93،186 اور187،جے ٹو کے 574،49پلاٹس میں کیا گیا۔