نوازشریف پوری قوم کے محبوب ترین لیڈر ہیں،عمران علیم شاہ

نوازشریف پوری قوم کے محبوب ترین لیڈر ہیں،عمران علیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئر مین یو نین کو نسل 233سید عمران علیم شا ہ نے کہا ہے کہ سازشیوں کا ٹولہ جمہوریت کیخلاف سازش کررہاہے۔نواز شریف پوری قوم کے محبوب ترین لیڈر ہیں۔ملکی ترقی کے دشمن عناصر شریف فیملی کے خلاف نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جتنے بھی تر قیا تی منصو بے بنے ہیں وہ سب کے سب مسلم لیگ ن کے دور کے ہی بنے ہو ئے ہیں۔

پاکستان کی کچھ دشمن قوتیں ترقی کے کامیاب سفر کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکنہ حد تک کو ششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) متحد اور یکجا ہے پوری پارٹی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عمران خان کا وزیر اعظم بنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ۔ آنے والا دور حکو مت بھی ن لیگ کا ہی ہو گا