ملکی خزانہ خالی اور قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،فرخ جاوید مون

ملکی خزانہ خالی اور قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،فرخ جاوید مون

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ خالی اورقرضوں کے تمام ریکارڈ توڑچکے ہیں لیکن اس باروہ پناما کے جال میں پھنس چکے ہیں ان کے کرپشن کا ٹائی ٹینک اب ڈوبنے والا ہے اورجلد ہی انہیں 35 سال مسلسل کرپشن اوراداروں کوتباہ کرنے پرسپریم کورٹ سے نااہلی کا سرٹفیکیٹ ملنے والا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ نواز حکومت نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے،کرپشن میں لتھڑے ہوئے حکمران جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ان کے منہ سے جمہوریت کے بھاشن اچھے نہیں لگتے نوازشریف کے چہرے سے پردہ اٹھایا جائے تو آمرکا چہرہ نظرآئے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1