یونین کونسل 212میں تجاوزات کی بھر مار ، سپورٹس کمپلیکس برساتی پانی کی نذر ، حکام نوٹس لیں اہل علاقہ

یونین کونسل 212میں تجاوزات کی بھر مار ، سپورٹس کمپلیکس برساتی پانی کی نذر ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سروے رپو ٹ :دیبا مرزا : تصاویر : ند یم احمد) یو نین کو نسل212بسمہ اللہ چو ک پرتجاوزات کی بھر مار ،ہما بلاک ڈونگی گراؤنڈ میں کروڑوں رو پے کی لاگت سے بنا سپو رٹس کلب بر ساتی پا نی کی نظر ، بارشو ں کے پا نی کے اخرا ج کے لئے لگی ٹربا ئین غیر فعال ،مسلم بلاک کی سٹرک 2015 سے لے کر اب تک تین مر تبہ افتتا ح ہو نے کے باوجود تعطل کا شکار ہے ۔نرگس بلا ک ،بد ر پور میں سیو ریج سسٹم کی انتہا ئی خرا ب صو رتحال، بارش کا پا نی دو دو فٹ کھڑا ہو نے لگا ،فلٹریشن پلا نٹ نہ کا فی ہے اقبا ل ٹاؤن مین روڈ پر واقع رحیم سٹور پر اشارہ اور پارکنگ نہ ہو نے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو نے لگے ۔حلقہ212 کے شہری بلبلا اٹھے وزیر اعلی پنجا ب فوری طو ر پر نو ٹس لے اور رحیم سٹور کی پارکنگ اور اشا رہ کامسئلہ ہنگا می بنیا دوں پر حل کروا ئے ۔روزنا مہ ’’پاکستان‘‘ کی جانب سے کئے گے یو نین کو نسل کے سروے میں شہریوں وائس چیئر مین ٹکٹ ہو لڈر تحریک انصاف غلا م مصطفی، با با لطیف، ہما یو ں جا وید،صداقت علی ،سید حماد، محمد عمران ، محمد منظور،سید شرافت علی، شازیہ خان نے شکا یتو ں کے انبا ر لگا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بسمہ اللہ چو ک کے ارد گرد انتظا میہ کی ملی بھگت سے قائم تجا وزات نے شہر یو ں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بلد یا تی نظام بنا ہے تب سے لے کر اب تک کوئی بھی عوا می مسا ئل حل نہیں کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہما رے علا قہ میں ایک ہی عوا می گراؤ نڈ ہے جو کے ڈو نگی گراؤنڈ کے نام سے مشہو ر ہے انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعلی نے اس پر 56 کروڑ کی لا گت سے سپو رٹس کلب بنا یا گیا تھا جو کہ اب عوام کے استعما ل کے بجا ئے بارش کے بر سا تی پا نی کی نظر ہے جس میں لگا سا مان کئی کئی مہینے پا نی میں ڈوبا رہتا ہے اور اس میں لگی ٹربا ئین بھی عرصہ دراز سے نا کارہ ہے ۔انہوں نے بتا یا کے ہما رے علا قہ میں قبضہ ما فیا کی بھر مار جنہو ں نے ہما بلا ک میں واقع ٹیوب ویل کی کمرشل جگہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اب تک مسلم بلا ک کی سٹرک کا تین مر تبہ افتتا ح کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک اس کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے نرگس بلا ک اور بدر پورہ کے رہا ئشیوں نے بتا یا کے ہما رے علا قہ میں سیوریج کے نظا م کی بہت بر ی صورتحال ہے ۔