ہماری کوئی اہمیت نہیں اختیارات دیے جائیں،جنرل کونسلرز کامطالبہ

ہماری کوئی اہمیت نہیں اختیارات دیے جائیں،جنرل کونسلرز کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نین کونسل212 کے جنرل کونسلرز،سید عا مر شاہ،احسان، عمر سرفراز، زاہد بٹ،علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے چیئر مین اختر محمود نے چھ ما ہ کے دواران اب تک یو نین کو نسل میں صرف ایک اجلا س بلا یا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کو ئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں اب عوام اپنے مسا ئل کے حل کے لئے ہمارے گر یبا ن پکڑتے ہیں۔ عوام سے بے عز تی ہم کروائیں اور اقتدار کے مزے چیئر مین وغیرہ لیںیہ کہا ں کا انصا ف ہے انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی اختیا رات دیئے جا ئیں تاکہ ہم بھی عوام کے مسا ئل حل کر سکیں ۔