موجودہ نظام میں بلدیاتی نمائندے بے بس ہیں، رانا اختر محمود

موجودہ نظام میں بلدیاتی نمائندے بے بس ہیں، رانا اختر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپو رٹر) یو نین کو نسل 212 کے چیئر مین را نا اختر محمود،اور وائس چیئر مین محمد راشد لیا قت کا کہناہے کہ مو جو دہ بلدیا تی نظام میں بلدیا تی نما ئندے بے بس ہیں۔جب تک چیئر مین کو با اختیا ر نہیں کیا جا ئے گا تب تک عوام کے مسا ئل حل نہیں ہو ں گے ۔انہوں ن نے بتا یا کہ ابھی تک چھ ما ہ پہلے کے تیا ر کردہ پلا ن پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اداروں اور ٹھکیدار ما فیا کی ملی بھگت کی و جہ سے کو ئی بھی کام نہیں ہو پا تا ۔ انہوں نے کہا کہ علا قہ میں ابھی تک جو کام ہوا ہے وہ خوا جہ احمد احسا ن سے ڈائریکٹ با ت کر نے سے ہوا ہے ۔ حلقہ میں مسا ئل کے حوالے سے با ت کر تے ہو ئے انہوں نے بتا یا کہ اب تک اپنے ذا تی تعلقات کا استعمال کر کے یو نین کو نسل کے جتنے مسا ئل حل کرا سکتے تھے کروا ئے ہیں لیکن ہمارے ہا تھ میں نہ تو بجٹ ہے اور نہ ہی اتنے وسا ئل ہیں جب تک ہمارے بلد یا تی نظام کو مظبو ط نہیں کیا جا ئے گا تب تک عوام تک اس نظام کے ثمرات نہیں پہنچ پا ئیں گے۔