(ن) لیگ کی چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے،شہباز محمود بھٹی

(ن) لیگ کی چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے،شہباز محمود بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہباز محمود بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ یہ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے کیونکہ اس وقت ان کی کر پشن کیخلاف صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ پوری قوم متحد ہو چکی ہے مگر (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جو عوام اور ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ کر پشن اور ناانصافی ملک کیلئے کینسر سے بھی زیادہ خطر ناک ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے کر پشن اور ناانصافی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے کرپشن کو جڑ سے ختم کر نا ہوگا ورنہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔