کاہنہ میں45کروڑ سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائیگا،بشارت رحمانی

کاہنہ میں45کروڑ سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائیگا،بشارت رحمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے نو منتخب چئیرمین حاجی بشارت رحمانی ،وائس چیئرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کاہنہ نو میں 45کروڑروپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا ، سپورٹس کمپلیکس منظور کرنے اور کروانے پر ہم رانا مبشر اقبال اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں۔
اس کمپلیکس کی تعمیر سے بچوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لئے کھلیوں کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ایسے مواقع ملنے سے بچے اپنی چھپی ہوئی صلاحیت اجاگر کرسکتے ہیں، حکومت پنجاب کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،وزیر اعظم نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے ، کھلاڑی ہمارے سفیر ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور چین سے ان گنت معاہدے کئے گئے ہیں ، چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں توانائی بحران کا سامنا تھا۔چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ دونوں ملک ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں۔ارشد رضا نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس پر چین کے عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں چین کا بے مثال تعاون کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ شفافیت کی اس پالیسی کا عکاس ہے جسے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے فروغ دیا ہے۔ چین کی کمپنیوں کی جانب سے بھی اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا گیا۔یہ 22ماہ کی کہانی عز م اور ہمت کی داستان ہے۔اسی ماڈل کو آگے بڑھاکر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے۔اس موقع پر جنرل کونسلرز سجاد عرفان ذولفقار اور دیگر ہمراہ تھے