پنجاب لینڈ ریکارڈ کے ڈی جی کی حکمت عملی کرپٹ اہلکاروں کیلئے وبال جان بن گئی

پنجاب لینڈ ریکارڈ کے ڈی جی کی حکمت عملی کرپٹ اہلکاروں کیلئے وبال جان بن گئی

لاہور(اپنے نمائندہ سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی حکمت عملی،کرپٹ اہلکاروں کے لئے عذاب بن گئی،بھیس بدل کر سائلین ،اشٹٖام سیلرزاور بزنس مین کی صورت میں جانے والی انتظامیہ کے نمائندوں سے رشوت وصولی کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے سینکڑوں ملازمین دھر لئے گئے،ضلع بھکر کے سروس سنٹر انچارج اور سروس سنٹر آفیشل کو نوکریوں سے فارغ جبکہ رشوت وصولی کے الزام میں ملوث ملازمین کے کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوے مزید کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن میں ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کرپٹ ملازمین کے لئے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے پی ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے انتظامیہ کو مزید سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی مزید معلوم ہوا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن (ر)ظفر اقبال جہاں پی ایل آر اے کو کرپشن ،اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشو ت وصولی جیسے الزامات سے صاف کرنے کے لئے متحرک ہو چکے ہیں وہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن (ر)ظفر اقبال کی جانب سے رشوت وصولی کی روک تھام کے لئے نت نئے طریقہ کار کے استعمال سے بھی کرپٹ ملازمین کی کثیر تعداد میں کھلبلی مچ چکی ہے ،گزشتہ دنوں ہونے والی میٹنگ میں بھی پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن (ر)ظفر اقبال سمیت ڈائریکٹر آپریشنل اور دیگر انتظامیہ کو صوبے بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹر میں ملازمین کی کارکردگی اور روزمرہ کی پریکٹس کا جائزہ لینے کے لئے بھیس بدل کر جانے کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں اشٹام سیلرز ،سائل ،ڈیلرز اور بزنس مین کی صورت میں انتظامیہ کے نمائندے اراضی ریکارڈ سنٹر میں پہنچ گئے ،گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سنٹر ز جڑانوالہ میں بھی بھیس بدل کر انتظامیہ کے افسران نے دورہ کیا اور وہاں موجود ٹاؤٹ مافیا سے دس ہزار رشوت کے عوض تبدیلی نام کی فرد جاری کی بابت معاملات طے کئے ،رشوت وصولی کا انکشاف ہونے پر پی ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے جڑانوالہ کے عملہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر جڑانوالہ محمد ذیشان سمیت 12سروس سنٹر آفیشل رضوان،احسان اللہ،عثمان بٹ ،شمائلہ،آسیہ ،بابر،محسن ،مدثر عمران کو معطل کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھکر میں بھی رشوت وصولی کی ڈیمانڈ کرنے اور پرائیویٹ ٹاؤٹوں کے ذریعے رشوت وصولی کا مطالبہ کرنے والے اہلکاروں کو موقع پردھر لیاجس کے نتیجے میں بھکر سے سروس سنٹر انچارج عتیق الرحمن اور سروس سنٹر آفیشل سعید احمد کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ،پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹاؤٹ مافیا کی معاونت سے سائلین سے رشوت وصولی کرنے میں ملوث کسی بھی اہلکار کی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کوئی جگہ نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1