پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو نئے سیاسی کارکنوں کو جنم دے رہی ہے : عامر گیلانی
لاہور( نمائندہ خصوصی) روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایک دن ایک سیاسی ورکر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر گیلانی نے کہا ہے کہ میں نے ڈاکٹر آف فارمیسی اور ایم فل ان فارمیسی کیا ہے عمران خان کی تبدیلی کی سیاست سے متاثر ہو کر 1999کو پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا مجھے پارٹی نے آئی ایس ایف پی پی 137کا پلاننگ ہیڈ بنایا اب تک پارٹی کے جتنے بھی احتجاجی پروگرام منعقد ہو چکے ہیں ان میں یہاں سے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی کی قیادت میں بھرپور شرکت کی ہے لاہور اسلام آباد دھرنوں میں شرکت کرکے عمران خان کی تبدیلی کی سیاست کو آگے بڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ میرا روائتی سیاسی گھرانے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے ہر فرد کو چاہئے اس کا تعلق کسی بھی شعبے کے ساتھ کیوں نہ ہو اس کو عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چاہئے اور موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر آنا چاہئے اس وقت پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو کہ نئے سیاسی کارکنوں کو جنم دے رہی ہے باقی جماعتیں تبدیلی کا نعرہ تو لگاتی ہیں لیکن ان کا حقیقی تبدیلی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کے اخبار کے توسط سے اپنے جیسے پڑھے لکھے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں اور اپنا نام تاریخ میں لکھوائیں ۔