شہبازشریف کی حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت، شہید میجر جمال کو خراج عقیدت

شہبازشریف کی حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت، ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں میجر جمال شیران کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے میجر جمال شیران کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہید میجر کے لواحقین سے ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر