مون سون کی بارشوں نے بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم کر دیا

مون سون کی بارشوں نے بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں جاری مون سون کی بارشوں نے بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم کردیا ۔ ترسیلی نظام کے متاثر ہونے سے ہونیوالی بجلی کی بندش نے لوڈ شیڈنگ کی ضرورت ہی ختم کردی ۔ ترسیلی نظام متاثر ہونے کے باعث ہی بجلی کی اتنی بندش ہوئی کہ طلب و رسد کا فرق ختم ہو گیا ۔ صوبائی دارالحکومت اور ارد گرد کے علاقوں میں گزشتہ روز صبح سے لیکر شام تک وقفہ وقفہ سے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے لیسکو کے 103 فیڈرز متاثر ہوئے ۔بارش رکنے کے بعد فیڈرز کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ۔ دیگر ڈسکوز میں بھی ایسی ہی صورت حال رہی ۔

مزید :

صفحہ آخر -