پنجاب پولیس : 9پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب پولیس : 9پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم ر پو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے 9 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،تقرری کے منتظر اطہر اسماعیل امجد کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی خالی آسامی پر اور تقرری کے منتظر فیصل مختار کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسز،انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہاولنگر فضل حسین بخاری کو ایس ڈی پی او صدر وہاڑی کی خالی آسامی پر ، ڈی ایس پی IX ایس پی یو پنجاب لاہور خالد محمود بھٹی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بہاولنگر ، ایس ڈی پی او سٹی قصور عبد القیوم کو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ ، ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ لعل محمد کھوکھر کو ایس ڈی پی او سٹی قصور ، ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن XI رائیونڈ لاہور محمد ارشد علی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز شیخوپورہ کی خالی آسامی پر ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور نعیم عزیز کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن XI رائیونڈ لاہور اور تقرری کے منتظر ڈی ایس پی افتخار احمد کو ڈی ایس پی لیگل I اوکاڑہ کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -