آرٹیکل 63، 62 پر تمام سیاستدان، جج جرنیل نااہل ہوجائینگے،حاصل بزنجو

آرٹیکل 63، 62 پر تمام سیاستدان، جج جرنیل نااہل ہوجائینگے،حاصل بزنجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے وزیراعظم میاں نوازشریف کوکسی صورت مستعفی نہیں ہونا چاہئے اور جے آئی ٹی کو عدالت میں چیلنج کرنا چاہئے‘ جے آئی ٹی نے ہر صورت میاں نوازشریف کو مجرم قرار دینا تھا‘ نوازشریف 1990ء سے ابتک 3 مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے ‘ انھوں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ذرائعکے مطابق مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی جو تشریح کی گئی ہے اس کی روح سے ملک کا کوئی شہری صادق اور امین نہیں، اسی طرح جنرل ، ججز، سیاستدان ، بیوروکریٹس بھی امین اور صادق نہیں کہلا سکتے۔ انہوں نے کہا جے ا?ئی ٹی جس طرح تحقیقات کررہی ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جے آئی ٹی کریمنلز کی تحقیقات کررہی ہے‘ سیاسی لوگوں کی نہیں جس سے ظاہر ہوچکا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس وقت 150 ارب روپے ترقیاتی کاموں میں خرچ ہورہے ہیں اور کھربوں روپے پاور سیکٹر میں خرچ کئے جا رہے ہیں کوئی ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتے۔ میں 1990ء سے نواز شریف کے ساتھ ہوں، پچھلی حکومتیں ہوں یا موجودہ حکومت نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں۔ نوازشریف کیخلاف کوئی ایک بھی کرپشن کا مقدمہ ہے تو سامنے لایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -