سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت، 52.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس، 765بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا

سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت، 52.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس، 765بیرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ، پی ای ایل اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا ٗایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعدپائپ لائن پرکام شروع ہوجائے گا،کوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو سب سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ، پی ای ایل اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ای ایل نے 24 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل تیل دریافت کیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان اور بدین سمیت سندھ میں تیل و گیس کے دریافت ہونے والے نئے ذخائر سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے د وران ملک میں 5.2 ٹریلین گیس استعمال کی گئی ہے جبکہ اس عرصہ میں 5.4 ٹریلین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سندھ میں تیل اور گیس کے 87 اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سات سات نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ موجودہ حکومت توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے بھی خصوصی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کے دور ان پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -