شریف فیملی نے مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کی ہے : عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور وکلاء کاگزشتہ روز پاناما کیس کی سپریم کورٹ میں پیر کے روز ہونے والی سماعت کے بعد اہم اجلاس ہوا اور تمام تر صورتحال پربات چیت کی گئی ، شرکاء اجلاس نے سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے انہوں نے محض مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا شریف فیملی نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے جھوٹ بولا ہے انہوں نے سپریم کورٹ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کیں۔ نوازشریف اوربچوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہیں۔
عمران خان