ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ضمانت قبل از گرفتاری منظور
 ضمانت قبل از گرفتاری منظور

  

اسلام آباد(اے این این) ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست منظور کرلی گئی۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسپیشل جج سینٹرل ملک طاہر محمود ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت کر تے ہوئے ظفر حجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جولائی تک جواب طلب کر لیا ۔سماعت سے قبل ظفر حجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی ہوئی تھی۔ان کے خلاف ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا تھا ۔واضح رہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف مقدمہ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے اور ماتحت عملے پردباو ڈالنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول