چین کی بھارتی سرحد سے ملحقہ تبت میں عسکری مشقوں کے ذریعے نئی دہلی کو وارننگ

چین کی بھارتی سرحد سے ملحقہ تبت میں عسکری مشقوں کے ذریعے نئی دہلی کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)چین نے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کیلئے کھلی وارننگ کے طور پر بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں گزشتہ روزفوجی مشقیں کیں جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی سمیت تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا ۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقیں منعقد کی ہیں جس میں بھارت کیلئے کھلی وارننگ دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے رپورٹس میں کہا گیاہے کہ چینی فوجیوں نے 5ہزار میٹر کی بلندی پر چین بھارت سرحدی علاقے میں بھرپور سرحدی مشقیں کیں اس دوران فوجی دستوں کی فوری تعیناتی، ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال، دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچرز اور مشین گنوں سے حملہ، دشمن کے طیاروں کو گرانے کیلئے استعمال ہونیوالے طیارہ شکن ہتھیاروں اور ایئرڈیفنس ریڈار کو استعمال کیا گیا ،جبکہ مشقوں کے دوران چینی فوجیوں نے ٹینک شکن گرینیڈز اور میزائلز بھی استعمال کیے ،دوسری طرف ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ چین کی جانب سے بھارت کیلئے پیغام ہے کہ وہ حقیقی لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے۔سرحدی علاقے میں یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی گئیں جب سکم میں بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان سرحد پر کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ ادھر چین کے عسکری مبصر ژو چین منگ نے مشقوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ جنگ کی صورت میں وہ بھارتی فوجیوں کو آسانی سے زیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین فوجی مشقیں

مزید :

صفحہ اول -