دفتر خارجہ میں سمارٹ فون لانے پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری

دفتر خارجہ میں سمارٹ فون لانے پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)دفتر خارجہ میں عملے کے سمارٹ فونز ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ کیمرے والا موبائل بھی لانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ پیر کے روزدفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، وزیٹرز کو بھی اپنا فون استقبالیہ پر چھوڑ کر ہی اندر آنے کی اجازت ہو گی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالے اہلکار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرکلر ڈی جی ہیڈکوارٹرز اور فنانس احمر اسما عیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ کیمرے والے موبائل فونز یا سمارٹ فونز دفتر خارجہ کے اندر لانے پر پابندی کا اطلاق آج منگل 18 جو لا ئی سے ہو گا ،سرکلر کے مطابق موبائل فون پر پابندی کافیصلہ دفتر خارجہ کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے کیا گیا ہے ملازمین صرف سادہ مو با ئل لا سکیں گے اسکے علاوہ کسی بھی قسم کے دوسرے موبائل فونز دفتر خارجہ لانے پر پابندی ہو گی خلاف ورزی کی صورت میں انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دفتر خارجہ پابندی

مزید : صفحہ اول