ادارے متنازعہ نہیں بنانے دینگے، چار جماعتی اتحاد کا سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی

ادارے متنازعہ نہیں بنانے دینگے، چار جماعتی اتحاد کا سپریم کورٹ سے اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) چار جماعتی اتحاد کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں چودھری پرویزالٰہی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر شیرازی، اسد نقوی اور پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور کے علاوہ سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیرالدین، حافظ عمار یاسر اور اجمل خان وزیر نے شرکت کی۔ اتحاد نے موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور نوازشریف سے فوری طور پر وزیراعظم کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اداروں کو متنازعہ بنائے جبکہ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے کیونکہ کیس کے فیصلہ میں تاخیر پاکستان کیلئے نقصان دہ ہو گی اور اقتصادی صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی۔ اتحاد نے ٹائمز آف انڈیا کی 13جولائی کی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کے فیصلے سے پہلے اگر ملک میں کوئی بڑا سانحہ ہوا یا بارڈر پر ایل او سی کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کی ذمہ داری میاں نوازشریف پر ہو گی، وزیراعظم کو یہ سمجھنا چاہئے کہ واضح ثبوتوں کی موجودگی میں اب بھارت سمیت کوئی ملک انہیں نہیں بچا سکتا۔
اجلاس

مزید :

صفحہ اول -