امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ماحولیاتی تحفظ کے ضابطوں میں تبدیلی سے روک دیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ماحولیاتی تحفظ کے ضابطوں میں تبدیلی سے روک ...

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (اے پی اے) نے حال ہی میں آئل اور گیس کمپنیوں کو اپنے کارخانوں میں سے میتھین گیس کے اخراج کو روکنے کے ضابطے کو منسوخ کردیا تھا، اس فیصلے کیخلاف وفاقی اپیل کورٹ نے حکم جاری کر تے ہوئے انتظامیہ کے اداروں کو ایسا اقدام کرنے سے منع کردیا ہے، 5 جون کو ’’گرین گروپس‘‘ نے عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا جس پر سوموار کے روز عدالت نے فیصلہ سنا دیا، صدر ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ’’ای پی اے‘‘ نے بھی ان پابندیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا پروگرام بنایا تھا جن کے ذریعے آئل کمپنیوں کو گیس کے اخراج کو روکنے سمیت دیگر پابند یوں سے آزاد کرنے کیلئے اقدامات شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا، اس فیصلے کا مقصد کارخانہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دنیا اور پابند یو ں سے آزاد کرنا تھا، سرکاری ایجنسی کے اقدام کیخلاف یہ فیصلہ واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی اپیل کورٹ نے سنایا ہے۔

امریکی عدالت

مزید : صفحہ اول