بھارت کی پہلی شمسی توانائی کی حامل مسافر ٹرین کا افتتاح

بھارت کی پہلی شمسی توانائی کی حامل مسافر ٹرین کا افتتاح
 بھارت کی پہلی شمسی توانائی کی حامل مسافر ٹرین کا افتتاح

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پہلی دفعہ شمسی توانائی سے چلنے والی مسافر ٹرین کا افتتاح کردیا گیا۔اندرون ملک سفر کرنے والی یہ ٹرین بھارت کی پہلی ٹرین ہے جو مکمل طور شمسی توانائی پر منحصر ہے۔ٹرین میں نصب کی گئی روشنیاں، پنکھے اور انفارمیشن ڈسپلے سسٹم بھی شمسی توانائی سے چلے گا۔ ٹرین کی چھت پر لگائے گئے سولر پاور پینلز سورج کی روشنی کو ذخیرہ کر کے رات کے وقت بھی توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔افتتاح کے موقع پر بھارتی وزیر ریل سوریش پربھو کا کہنا تھا کہ وہ مزید اس قسم کی ماحول دوست ٹرینوں کی تیاری پر بھی کام کروا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی ٹرینیں نہ صرف شمسی تونائی سے چلیں گی بلکہ ان میں دیگر ماحول دوست اقدامات جیسے بائیو ٹوائلٹس، پانی کی ری سائیکلنگ اور کچرے کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کا نظام بھی وضع کیا جائے گا۔بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والی ٹرین سالانہ 21 ہزار لیٹر ڈیزل اور 12 لاکھ روپے کی بچت کرسکتی ہے۔

مزید : صفحہ اول