سکم سرحد پر چینی اور بھارتی افواج کے مابین شدید جھڑپیں،158ہندوستانی فوجی ہلاک ،دوجنوں زخمی

سکم سرحد پر چینی اور بھارتی افواج کے مابین شدید جھڑپیں،158ہندوستانی فوجی ہلاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) سکم سرحد پر چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث چینی فوج کے حملوں میں بھارتی فوجی پوسٹوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجہ میں 158 بھارتی فو جی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ، متعدد بھارتی چیک پوسٹوں پر تباہ کر دی گئیں اور انڈین فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلا عات ہیں جبکہ وقفہ وقفہ سے دونوں ممالک کی افواج کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اتوارکے روز چین نے ایک بار پھر بھارت کو اپنی فوجیں واپس بلانے کیلئے تنبیہ کی تھی، چینی سرکاری میڈیا نے بھی بھارت کو چینی حدود سے اپنی فوجیوں کو نکالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خیال رہے چین کیساتھ ملنے والی بھارتی ریاست سکم کی سرحد پر گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے چینی حد و د میں گھس کر سڑک کی تعمیر روک دی تھی جس کے بعد چین نے متعدد بار بھارت کو وارننگ دی تھی۔ اس خطے میں انڈیا اور چین کے درمیان 1967 میں بھی جھڑپیں ہوئی تھیں اور ابھی بھی وقتاً فوقتاً حالات میں گرمی آتی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ حالیہ کشیدگی گزشتہ برسوں میں سب سے زیادہ کشیدہ ہے۔چین نے حال ہی میں چین نے انڈیا کے سرحدی محافظوں کی جانب سے تبت اور سِکم کے درمیانی علاقے میں دراندازی کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث انڈیا سے آنیوالے 300 ہندو اور بدھ مت یاتریوں کو اپنے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی۔چین اور انڈیا کا سرحدی علاقہ نتھو درہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے ہندو اور بدھ مت یاتری تبت میں یاترا کیلئے جاتے ہیں۔
چین بھارت جھڑپیں