کرک میں ہوٹل کے قریب ہینڈ گرینڈ دھماکہ ،2 گاڑیاں متاثر

کرک میں ہوٹل کے قریب ہینڈ گرینڈ دھماکہ ،2 گاڑیاں متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک ( بیورورپورٹ ) کرک میں انڈس ہائی وے پر ہوٹل کے قریب ہینڈ گرینڈ دھماکے سے دو گاڑیاں متاثر ، مسافر اور ہوٹل کا عملہ محفوظ رہا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی وقوعہ کے مطابق کرک شہر کے قریب انڈس ہائی وے پر مادر پلازہ اور ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں دن تقریباً ڈیڑھ بجے ہینڈ گرینڈ دھماکہ ہوا جس سے وہاں کھڑی دو گاڑیاں متاثر ہو ئیں پولیس ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والی ایک گاڑی پاک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ( پی پی ڈبلیو ڈی)کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرہدایت اللہ آفریدی کی تھی جو سرکاری کام کے سلسلے میں اسسٹنٹ انجینئر سعد اللہ خان اور ڈرائیورکے ہمراہ کرک آئے تھے دھماکے کے وقت وہ ہوٹل کے مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے بم ڈسپوزل سکواڈ اور مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرینڈ پھینک کر کیا گیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے ہوٹل کے سی سی ٹی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔