چترال ،تیز رفتار جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں گر گئی ،6افراد لاپتہ

چترال ،تیز رفتار جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں گر گئی ،6افراد لاپتہ

چترال (نمایندہ پاکستان ) ارکاری سے چترال آتے ہوئے ایک جیب ڈرائیو ر سے بے قابو ہو کر دریائے چترال میں جا گری جس کے نتیجے میں چھ افراد دریائے چترال میں بہہ کر لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ چار افراد کو موقع پر موجود لوگوں نے دریا سے نکال دیا ہے گاڑی میں موجود چار افراد نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگیاں بچا لی ۔جیب میں کل پندرہ افراد سوار تھے۔دریائے چترال سے ایک خاتون راحیلہ کی لاش گاڑی سمیت نکال دی گئی ہئے۔تاحال چھ افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے لاپتہ افراد میں محمد غازی، حسن علی شاہ ،محمد حسین ، اصل الدین ،افضل امان اور سو میر شامل ہیں جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہے جن میں چترال اسکاؤٹس چترال پولیس اور مقامی افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔چترال پولیس کے مطابق جوٹی لشٹ کے مقام پر ایک لاش نکال دی گئی ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول