وزیر اعطم نواز شریف کا پورا خاندان پانامہ زدہ ہے :رحیم داد خان
شیرگڑھ(نامہ نگار)سابق سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رحیم داد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا پورا خاندان پانامہ زدہ ہے اب انہیں اخلاقی جرء ت کا مظاہرہ کرکے مستعفی ہو جانا چاہئیے مولانا فضل الر حمان اقتدار کی ہوس میں سب کچھ بھول گیا ان کا کوئی ضمیر نہیں ہے اقتدار آنی جانی چیز ہے اصل چیز عزت ہے مگر مولانا نے سب کچھ اقتدار پر قربان کئے پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جبکہ پی ٹی ائی نے تبدیلی کے نام پر قوم سے دھوکہ کیا اور قوم کے قیمتی چار سال دھرنوں میں ضائع کئے پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر قوم کے تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہاتھیان محلہ محمد فقیر میں سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار فرمان غنی کی رہائشگاہ پر ایک بڑے شمولیتی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا جس کی صدارت بہادر استاذ کر رہے تھے تقریب سے پیپلز ایس ایف کے صوبائی رہنماء عثمان شاہ،نائب ناظم اعلیٰ تخت بھائی جاوید اقبال اور فرمان غنی نے بھی خطاب کیا جبکہ ممتاز شخصیات حاجی محمد نذیر خان مہمند، پی پی پی پی کے 27کے صدراسد خان، شاہد اقبال ایڈوکیٹ،محمد خان،محمد عالم خان آف جھاڑئی اور سابق زکواۃ چیر مین عمر واحد بھی موجود تھے اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار فرمان غنی،عرفان غنی،فضل قیوم،رواد،باسط،آصف،عارف،قیصر،معروف،ارشد علی،اقبال حسین،اکبر علی اعجاز،شوکت علی،خورشید،وزیر محمد،ظریف خان اور محمد ضمیر وغیرہ خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا رحیم داد خان نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائی اور ان کے گھروں پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے لہرائے انہوں نے کہا کہ امیر مقام انتقام کی سیاست پر اتر آئے ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں تاریخی قصبے لوند خوڑ کے لئے گیس منظور کیا تھا اور ان کے لئے پیسے بھی جمع کئے تھے مگر اب امیر مقام شانگلہ کے لئے گیس منظور کرکے میرے حلقے سے گزار رہی ہیں مگرجب تک لوند خوڑ کو گیس فراہم نہ کی جائیگی کسی صورت میں بھی گیس کو آگے لے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے صوبے کا بیڑا غرق کر دیا تمام اداروں کا برا حال ہے سرکاری ملازمین کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور ہمارے دور میں سرکاری ملازمین کو دی گئی مراعات واپس لے لی گئی انہوں نے کہا کہ کارکن پیپلز پارٹی کا قوت اورقیمتی اثاثہ ہے کارکنوں کے تمام جائز مسائل کے حل کا ادراک ہے اور تمام فیصلے تنظیموں کے مشاورت سے کیا جائیگا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ آئندہ انتخابات کی تیاری شروع کرے انشاء اللہ آئند ہ مرکز اور صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی