سکھر کی خاتون کی کراچی میں مبینہ گمشدگی ،آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی
کراچی(کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق باگڑجی سکھر سے تعلق رکھنی والی خاتون کی کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ گمشدگی کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔