صوابی ،پولیس کی کامیاب کارروائی ،رکشہ سے بارود برآمد ،2 گرفتار

صوابی ،پولیس کی کامیاب کارروائی ،رکشہ سے بارود برآمد ،2 گرفتار

صوابی ( بیورورپورٹ)گدون پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران رکشہ سے بارود ی مواد برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار کر لئے ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز آبازئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 67 ڈائنامیٹ، 200ڈیٹونیٹر اور 150گزسیفٹی فیوز کو کسی بھی تحریب کاری کے لئے استعمال کر نا تھا ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی اور ایس ایچ او لیاقت شاہ خان میں شفیق خان بمعQRFسکواڈ بمقام بیسک روڈ گندف اتلہ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران گندف کی طرف سے ایک رکشہ تیز رفتار بعرض چیکنگ کھڑا کرکے جس میں دو کسان سوا ر تھے دوران تلاشی رکشہ سے ایک عدد بوری برآمد کرکے جس میں بارودی مواد 67ڈائنامیٹ ،200ڈیٹونیٹر اور 150گز سیفٹی فیوز برآمد کیا پولیس نے ملزمان ڈرائیور کجیر خان سکنہ شیوہ اور دوسرا ملزم آختر خان سکنہ دیر کالونی پشاور کو موقع پر گرفتار کرلیے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر