تحصیل کونسل کوہاٹ نے 84 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا

تحصیل کونسل کوہاٹ نے 84 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) تحصیل کونسل کوہاٹ نے 84 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا تحصیل کونسل کوہاٹ کے بجٹ اجلاس میں کونسلروں کی بھرپور دلچسپی‘ کوہاٹ کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار‘ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ہال کوھاٹ میں تحصیل کونسل کا بجٹ اجلاس زیر صدارت شاہد محمود منعقد ہوا جس میں تحصیل ناطم ملک تیمور‘ ٹی ایم او عصمت اللہ مروت سمیت تحصیل کونسلروں اور ٹی ایم اے افسران نے بھرپور شرکت کی ناظم ملک تیمور نے مالی سال 2017-18 کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں کے لیے مجموعی طور پر 84,05,60,098/- روپے کا بجٹ ہاؤس میں پیش کیا جس میں 16 کروڑ سے زیادہ رقم ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے مختص کی گئی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے لیے تین کروڑ سے زائد رقم رکھی گئی 50 لاکھ روپے Leave Salary کے لیے رکھے گئے 20 لاکھ روپے گیس بلز کی ادائیگی کے لیے‘ پٹرول اور سی این جی کے لیے 30 لاکھ روپے رکھے گئے اشتہارات کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ جبکہ اخبارات کے بلوں کے بقایاجات کلیئر کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے کا فنڈ رکھا گیا بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے پانچ کروڑ‘ ٹرانس فارمرز کی مرمت وغیرہ کے لیے 10 لاکھ‘ سٹریٹ لائٹس کی حالت بہتر بنانے کے لیے 20 لاکھ جبکہ تحصیل ناظم اور ٹی ایم او کے لیے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 40 لاکھ مختص کیا گیا کونسل کے ممبران نے معمولی بحث کے بعد بجٹ کی منظوری متفقہ طور پر دے دی اس موقع پر تحصیل ناظم نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کو یقین دلایا کہ عوام کی خوشحالی اور کوھاٹ کی ترقی کے لیے تمام ہاؤس متحد ہے اور انشاء اللہ عوام کی خدمت سیاست سے بالاتر ہو کر اور مل جل کر کریں گے انہوں نے بجٹ کی منظوری پر تمام ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر