سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور کے عہدیداروں کو مبارکباد

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور کے عہدیداروں کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان بزنس فورم نے اپنے نیشنل بورڈ اراکین آصف ٹیپو اور معاذ محمود کو سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور کا صدر اور نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اے پی بی ایف کے اراکین نے منتخب ہونے والے اراکین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی انتھک محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کو کامیابیوں کی نئی منازل تک لے جائینگے ۔اے پی بی ایف کے صدر ابراہیم قریشی کا کہنا ہے کہ آصف ٹیپو اور معاذ محمود سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بورڈ آف مینجمنٹ کی قیمتی نمائندگی کا حق ادا کرینگے اور ہمارے دونوں معزز اراکین کی عزت افزائی اے پی بی ایف کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا ثبوت ہے ،ہمیں امید ہے کہ آصف ٹیپو اور معاذ محمود سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی کیلئے کام کرینگے اور ان کی قیادت میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کامیابیوں کی نئی منازل طے کرے گی ۔